گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نےڈکیتی، رابری وچوری کی وارداتوں میں ملوث
3 رکنی" ظہیرا "ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
مال مسروقہ 1لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125 , دو عدد موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ3 عدد پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عطاء الرحمان کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی صدرحافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں SI عدنان احمد اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیم نے جلالپورجٹاں کے علاقہ میں متحرک ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب تین رکنی "ظہیرا" گینگ کو خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ظہیرعباس عرف ظہیرا سکنہ محلہ مصطفٰی آباد جلالپورجٹاں2۔ عامر شہزاد ولد بہادر خاں سکنہ پیرو شاہ 3۔علی رضا ولد احمد خاں سکنہ دڑوا خرادیاں شامل ہیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن جلالپورجٹاں وگردو نواع اور وزیر آباد کے علاقوں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 1لاکھ 50 ہزار روپے نقدی،2عددموبائل فون، موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ3پسٹل 30بوربرآمد ہوا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Ещё видео!