مظفرگڑھ(بیوروپورٹ: مہرراشدنصیرسیال سے)تھانہ خانگڑھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔بدنام زمانہ منشیات فروش غلام شبیر چانڈیہ کو بلال نگر سے رنگوں ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم سے1115گرام چرس برآمد مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایات اور ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی سربراہی میں تھانہ خانگڑھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر تھانہ خانگڑھ مونڈکا چوکی پولیس نے بلال نگر میں چھاپہ مارا تو بدنام زمانہ منشیات فروش غلام شبیر چانڈیہ موٹرسائیکل کی سیٹ پر بیٹھا چرس فروخت کررہاتھا۔پولیس نے غلام شبیر چانڈیہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تو ملزم کے قبضہ سے1115گرام چرس برآمد ہوی۔پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوے حوالات بند کردیا،دوسری کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر بستی چاندنی والا موضع لانگ خان گڑھ پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم قدیر احمد ولد خان محمد کے قبضے سے چالو بھٹی آلات سمیت 10لیٹر دیسی شراب اور 15لیٹر لہن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ منشیات فروش صحت مند معاشرے کی تباہی کا سبب ہیں۔اسلیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہینگی۔
Ещё видео!