روضہٴ رسول کی زیارت کے فضائل
(۱) سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔
(۲) حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے حج کیا اور اس کے بعد میری قبر کی زیارت کی میری وفات کے بعد تو وہ (زیارت کی سعادت حاصل کرنے میں ) انہیں لوگوں کی طرح ہے جنہوں نے میری حیات میں میری زیارت کی۔
(۳) جس شخص نے مکہ کا قصد کیا اور پھر میری زیارت اور میری مسجد میں شرف حاضری کے حصول کا قصد کیا تو اس کے دو مقبول حج لکھے جاتے ہیں۔
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر واپس کردیتے ہیں، یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دے دیتا ہوں۔
جب تک مدینہ منورہ میں قیام ہو کثرت سے روضہٴ اقدس کے سامنے حاضر ہوکر سلام عرض کیا کرے۔
روضہٴ اقدس پر حاضری کے آداب
جب روضہ اقدس پر حاضری کا ارادہ ہو تو خوب طہارت و نظافت کا اہتمام کرنا چاہیے، مناسب یہ ہے کہ غسل کرلے اور اچھا سا لباس زیب تن کرکے بالوں میں کنگھا کرلے، خوشبو اور سرمہ کا اہتمام ہو، اپنی قیام گاہ سے باہر نکل کر پہلے کچھ صدقہ کریں، وقار کے ساتھ ڈرے سہمے کہ کہیں کوئی بے ادبی یا گستاخی نہ ہوجائے، قدم اٹھاتے ہوئے مسجد نبوی تک آئیں اور داہنا قدم رکھتے ہوئے :
بسم اللہ والصلاة والسلام علی رسول اللہ اللھم اغفرلی ذنوبي، وافتح لی أبواب رحمتک․ پڑھ لے اور اعتکاف کی نیت کرلے، اگر سہولت ہو تو سیدھے ریاض الجنة پہنچ کر محراب میں یا اس کے محاذ میں یا جہاں آسانی سے ہوسکے، دو رکعت تحیة المسجد پڑھے، نماز سے فارغ ہوکر اپنے ہوش و حواس درست کرے، تاکہ سستی و غفلت نہ کرے، اس کا استحضار کرے یہ دربار کس کا ہے، محبوب رب العالمین کا، شفیع المذنبین کا، رحمة للعالمین کا، یہ سوچے کہ یہاں تو مقرب فرشتے حضرت جبرئیل اور حضرت میکائیل وغیرہ سلام کو آتے ہیں، اور روضہ اقدس کی جانب نہایت سکون و وقار کے ساتھ بڑھے اور مواجہ شریف پر پہنچنے کی کوشش کرے، جالی مبارک میں تین جھروکے ہیں، اندر کی طرف حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کی مبارک قبروں کا سامنا ہوتا ہے، ان جالیوں کی دیوار سے تین چار ہاتھ کے فاصلہ پر کھڑے ہونا چاہیے یا جہاں جگہ مل جائے، زیادہ قریب ہونا بے ادبی ہے، آنکھیں پرنم ہوں، دل دھڑک رہا ہو، نگاہیں نیچی ہوں، ادھر ادھر دیکھنا، اندر جھانکنا، سخت بے ادبی ہے، پاؤں ساکن اور باوقار رکھنا چاہیے۔اب یہ تصور کرے کہ چہرہ انور اس وقت میرے سامنے اور سرکار دو عالم کو میری حاضری کی خبر ہے، پھر ذوق و شوق سے صلاة و سلام کا نذرانہ پیش کرے، مخصوص سلام یاد ہو تو وہ پڑھے ورنہ الصلاة والسلام علیک یا رسول اللہ، والصلوٰة والسلام علیک یا نبی اللہ پڑھے، اگر دوسرے لوگوں نے سلام پہنچانے کی درخواست کی ہو ان کا سلام پہنچا دینا چاہیے، پھر اللہ سے دعائیں مانگنی چاہیں اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء مغفرت سے درخواست کرنی چاہیے، پھر تقریباً ایک ہاتھ دائیں طر ف ہٹ کر، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر سلام پڑھنا چاہیے پھر تقریباً ایک ہاتھ بائیں ہٹ کر حضرت عمررضی اللہ عنہ پر سلام پڑھنا چاہیے، اس کے بعد پھر پہلی جگہ یعنی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آجائے، اور خوب دعائیں کرے، اور حضرات شیخین کے لیے بھی دعائیں مانگنی چاہیے، پھر عزیز و اقارب ، دوست و احباب اور جنہوں نے دعا کی درخواست کی ہے، ان کے لیے بھی دعائیں مانگے، پھر تمام مسلمانان عالم کی خیر و بھلائی کی دعا کرکے دعا ختم کرے۔
You also search/your queries also 👇🏽
Salaam on prophet Muhammad ﷺ at Rauza-e-Rasool,
Salam on prophet Muhammad ﷺ at Rauda Rasool,
Salam on Rauda e Rasool
Salam at Rauda e Rasool
Salam on Rauza-e-Rasool
Salam at Rauza-e-Rasool
Salat wa Salam at Rauza-e-Rasool
Salaam on Rawda
Salam on Rauda e Rasool
Salam on Rauza e Athar
Salam at Rauza e Athar
Salam at Rawda e Athar
Salam at Rawda
Salam at Rawza
Prophet Mosque
Prophet mosque
prophet mosque
prophet mosque madina
Masjid Al Nabawi (Madina)
Masjid An Nabawi (Madina)
Masjid an Nabawi (Madina)
Masjid Al Nabwi (Madina)
Masjid Al Nabvi (Madina)
Masjid Al Nabavi
Masjid Al Nabawi
Masjid-e-Nabawi
Masjid-e-Nabwi
Masjid-e-Nabavi
Masjid Al Nabvi Madina
Masjid-e-Nabwi Madeena
Masjid-e-Nabvi Madinah
Masjid e Nabawi
Madeena
Medina
Madina
Madinah
Madeenah
Madina Munawwra
Madeena Munawwra
Madina Live
Madina live
madina live
medina live
madeena live
रौज़ा ए रसूल पर सलाम
रौज़ा ए रसूल पर सलाम पेश करने के मनाज़िर
रौज़ा ए रसूल पर सलाम पेश करने के दृश्य
रौज़ए अतहर पर सलाम पेश करने के मनाज़िर
रौज़ा ए रसूल पर दुरुद व सलाम पेश करने के दृश्य
रौज़ा शरीफ़ की ज़ियारत और सलाम
मस्जिद अल नबवी
मस्जिद अन्नबवी
मस्जिद अन्नब्वी
मस्जिद नब्वी
मस्जिद नबवी
मदीना
मदीना मुनव्वरा
मस्जिद-ए-नब्वी
मस्जिद-ए-नब्वी मदीना
मस्जिद-ए-नबवी
मस्जिद-ए-नबवी मदीना
मदीना लाइव
मदीना जियारत
मदीना ज़ियारत
ज़ियारत ए मदीना
मदीना के तारीख़ी मुक़ामात की ज़ियारत
روضہ رسول پر سلام پیش کرنے کے مناظر
روضۂ رسول پر سلام پیش کرنے کے روح پرور مناظر
روضۂ رسول پر صلاوۃ وسلام پیش کرنے کے مناظر
روضۂ اطہر پر سلام پیش کرنے کے مناظر
روضہ شریف پر درود و سلام پیش کرنے کے مناظر
روضہ شریف کی زیارت
زیارت روضہ شریف
روضہ
مواجہ شریف
سنہری جالیاں
روضہ شریف
روضہ مبارک
روضہ اطہر
صلاوۃ وسلام
مواجہہ شریف
مسجدِ نبوی
مسجد نبوی
مسجدِ نبوی (مدینہ)
مسجدِ نبوی مدینہ
مسجد نبوی مدینہ منورہ
مسجد النبوی
مدینہ
مدینہ منورہ
زیارت
زیارتِ مدینہ
مقامات مقدسہ
روح پرور منظر
مدینہ کے روح پرور مناظر
مسجد نبوی کے روح پرور مناظر
مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کی زیارت
مدینہ لائو
Ещё видео!