کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ملزمان کباب فروش سے 10 کلو قیمہ چھین کر فرار
جب ڈاکوؤں نے مجھے روکا تو میں سمجھا کہ یہ مجھ سے موبائل اورنقدی کا مطالبہ کریں گے: متاثرہ شہری۔ فوٹو فائل
کراچی کے تاجر ہوں یا دکاندار، عام شہری ہوں یا خواتین راہگیر کوئی بھی ڈکیتوں اور چوروں سے محفوظ نہیں ہے۔
شہر قائد میں موبائل فون، موٹر سائیکل، گاڑی یا نقدی چھینے جانے کی وارداتیں عام ہیں لیکن اب چوری کی ایک انوکھی واردارت رپورٹ ہوئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ڈاکو لیاقت آباد میں ایک مشہور گولہ کباب والے سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمے کا بیگ لیکر فرار ہو گئے۔
اس حوالے سے گولہ کباب فروخت کرنے والے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ جب ڈاکوؤں نے مجھے روکا تو میں سمجھا کہ یہ مجھ سے میرا موبائل اورنقدی مانگیں گے لیکن مجھے اس وقت حیرانی ہوئی کہ جب وہ میرا گولہ کباب بنانے کے لیے تیار قیمے کا بیگ لیکر فرار ہو گئے۔
karachi min dakiti ki anokhi wardat, malzaman kabab farosh se 10 kalo qeemah chhin kar farar
#news
#newsong
#breakingnews
#sdnews Akmal
#KarachiNews
#Dakiti
#KababFarosh
#Robbery
#CrimeNews
#KarachiPolice
#PakistanNews
#LatestNews
#BreakingNews
#वीडियो
#न्यूज़
#कराची
#डकिटी
Ещё видео!