ایس ایس پی کورنگی کے احکامات پر صنعتی ایریا پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔
صنعتی ایریا میں فیکٹری ملازمین کو لوٹنے والا چار رکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا،
گرفتار گروہ سے اسلحہ چار پستول اور چھینے ہوئے 12 موبائل فون برآمد ہوئے،
گروہ سے شہریوں کی چھینی ہوئی دو نئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی،
گرفتار ملزمان کازوے ندی اور صنعتی ایریا روڈ پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے،
کورنگی انڈسٹریل ایریا ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ملزم کو دوران واردات پکڑا تھا، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ملزم سے انٹیروگیشن کے بعد گروہ کے دیگر تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کے حامل نکلے،
ملزمان پر تھانہ کلری ڈاکس اور شاہراہ فیصل پر ڈکیتی اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات درج ہیں،
گرفتار ملزمان میں غلام عباس، حبیب اللہ، سردار ولی اور مظہر علی شامل ہیں، جن کے خلاف تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
Subscribe to our YouTube channel, like our videos, and press the bell icon
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
Ещё видео!