#Mufti#Muzafar#Iqbal
#Islamabad#Pakistan
0092305608686
ویڈیو سنتےجاو اورآگےشیئرکرتےجاو.
اعتکاف کے احکام ومسائل
سوال1:اعتکاف کا حکم کیا ہے؟
جواب:اعتکاف مسنون عبادت ہے۔
سوال2 :اعتکاف کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
جواب:معتکف یا عاکف ۔
سوال3 : اعتکاف کب بیٹھے گا؟
جواب :بیسویں روزے کو مغرب سے پہلے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو، وہ رات عبادت میں گزارے ، نما زفجر کے بعد خیمے میں داخل ہوجائے۔
سوال4 : بعض لوگ نویت سنۃ الاعتکاف پڑھ کر مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔
جواب : بدعت ہے۔
سوال5:اعتکاف کی شروط کیا ہیں؟
جواب:
1نیت صرف الله کےلیےھو
اعتکاف میں نیت شرط ہے۔
2مسجد میں ھوگھرمیں نہی
3سنت کےمطابق ھو
4مسلم عاقل ہو.
سوال6: کیا روافض اعتکاف کے قائل ہیں؟
جواب : روافض اس مسجد میں اعتکاف جائز سمجھتے ہیں جس میں نبی کریمﷺ یا ان کے ائمہ نے جمعہ پڑھایا ہو ۔
سوال7:کیا اعتکاف مسجد کے ساتھ خاص ہے؟
جواب:جی ہاں۔مسنون ہے کہ اعتکاف کا محل صرف مسجد ہے۔
سوال8 : کیا مسجد بیٹھنا اعتکاف کا رکن ہے؟
جواب:جی ہاں۔
سوال9 :کیا ہر مسجد میں اعتکاف ہو سکتا ہے؟
جواب: سلف کا اجماع ہے کہ ہر وہ مسجد جس میں نماز باجماعت ہوتی ہے، اس میں اعتکاف ہو سکتاہے۔
سوال10 : کیا اعتکاف کے لئے مسجد میں جمعہ ہونا ضروری ہے؟
جواب :نہیں۔
سوال11 : لا اعتکاف الا فی المساجد الثلاثہ ،بلحاظ سند کیسی ہے؟
جواب : ضعیف ہے۔
سوال12 : مسجد حرام میں اعتکاف بیٹھا ہو تو کیا عمرہ کر سکتا ہے؟
جواب: نہیں کرسکتا ۔
سوال13: کیا اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے؟
جواب: نہیں، اعتکاف مستقل عبادت ہے، اس میں روزہ شرط نہیں، اعتکا ف رات کو بھی ہوتا ہے، روزہ رات کو نہیں ہوتا۔
سوال14 :'' لااعتکاف الا بصوم '' کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
جواب: ضعیف ہے۔
سوال15 :اعتکاف کن چیزوں سے باطل ہو جاتا ہے؟
جواب:
1میاں بیوی اعتکاف کی حالت میں آپس میں تعلق قائم کریں
2بغیر ضرورت کے مسجد سے نکل جانا ۔
3مجنون ہوجانا۔
4حیض و نفاس
5ارتداد۔
سوال16: کیا خواتین مدرسے کی عمارت میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہیں
جواب: نہی بیٹھ سکتیں
سوال17: کیا عورت گھرمیں اعتکاف بیٹھ سکتی ھے.
جواب: نہی بیٹھ سکتی
سوال18:کیاعورت بھی اعتکاف مسجد میں کرےگئ.
جواب:جی ہاں.امہات المؤمنین مسجدمیں ہی اعتکاف کیا کرتیں تھیں.
سوال19: کیا حائضہ اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب: نہیں بیٹھ سکتی، حائضہ کا مسجد میں داخلہ جائز نہیں ۔
سوال20 :اگر دوران اعتکاف حیض آجائے تو کیا کرے گی؟
جواب :اعتکاف ترک کر کے،مسجد سے نکل جائے گی۔
سوال21:کیا اس صورت میں قضا دے گی؟
جواب:نہیں۔
سوال22: کیا غشی(بےہوش ھونےسے) اعتکا ف ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب : نہیں ٹوٹتا ۔
سوال23 : جنبی ہو گیا، کیا اعتکاف باقی ہے؟
جواب : جی ہاں! باقی ہے۔
سوال24 : دوران اعتکاف غسل جنابت کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے، یہ طبعی ضرورت ہے۔
سوال25 : کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے؟
جواب : جی ہاں، پڑھ سکتا ہے۔
سوال26 : کیا مستحاضہ(ماہواری نہی )اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جوا ب : اجماع ہے کہ بیٹھ سکتی ہے۔
سوال27 : کیا عورت حالت اعتکاف میں خوشبو لگا سکتی ہے؟
جواب:لگا سکتی ہے۔
سوال28 : کیا اعتکاف میں کسی ضرورت اور عذر کی بنا پر مسجد سے نکل سکتا ہے؟
جواب : نکل سکتا ہے، اس پر اجماع ہے۔
سوال29 : معتکف کے لئے خوشبو کا استعمال جائز ہے؟
جواب : جی ہاں ! جائز ہے۔
سوال30 : معتکف سے ملاقات کی جاسکتی ہے؟
جواب : جائز ہے۔
سوال 31: کیا معتکف مسجد میں خریدو فروخت کر سکتا ہے؟
جواب : نہیں کرسکتا۔
سوال32 : کیا معتکف اذان کہہ سکتا ہے؟
جواب : کہہ سکتا ہے۔
سوال33 : معتکف کے لئے گھر سے سحر ی وافطاری لانے والا کوئی نہ ہو ،تو کیا خود جا کر لاسکتاہے؟
جواب: لاسکتا ہے۔
سوال34 : عدت میں ہے، اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب : نہیں۔
سوال35 : اعتکاف میں تھی کہ شوہرفوت ہو گیا، کیا کرے گی؟
جواب : گھر جا کرعدت گزارے۔
سوال36 : اعتکاف میں تھی طلاق ہو گئی، کیا کرے؟
جواب: اعتکا ف جاری رکھے۔
سوال37 : کیا عذر کی بنا پر توڑے گئے اعتکاف کی قضا ہے؟
جواب :نہیں۔
سوال38 : معتکف مسجد کی چھت پر چڑھ گیا، کیا اعتکا ف باقی ہے؟
جواب: جی ہاں !باقی ہے۔
سوال39 : کیا معتکف مسجد میں وعظ کی مجلس میں شریک ہو سکتا ہے؟
جواب :ہو سکتا ہے۔
سوال40 : کیا وعظ کرنے یا جمعہ پڑھانے کے لئے دوسری مسجد میں جاسکتا ہے؟
جواب : نہیں جاسکتا۔
سوال41 : بغیر عذر کے اعتکاف ختم کر دیا ، گناہ گار ہوگا؟
جواب : نہیں ، سنت کی برکت اور اجرو ثواب سے محروم البتہ ہو جائے گا۔
سوال 42:اعتکاف کے لئے خیمہ لگانا ضروری ہے؟
جواب :ضروری نہیں، مستحب سنت ہے۔
سوال43 : کیا معتکف چار پائی استعمال کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے۔
سوال44 : اعتکاف میں غسل کیاجاسکتا ہے؟
جواب : کیا جاسکتا ہے۔
سوال45 : اعتکاف میں سر دھویا جاسکتا ہے؟
جواب : دھویا جاسکتاہے۔
سوال46 : معتکف مسجد کی کھڑکی یا دروازے سے باہر سر نکال سکتا ہے؟
جواب : نکال سکتا ہے۔
سوال47 :معتکف مسجد میں نکاح پڑھا سکتا ہے؟
جواب :پڑھا سکتا ہے۔
سوال 48: بعض لوگ رمضان میں آخری تین دن اعتکاف بیٹھتے ہیں، کیا درست ہے؟
جواب : مسنون نہیں ہے۔
سوال49 : کیا پورا رمضان اعتکاف بیٹھا جاسکتا ہے؟
جواب : بیٹھا جاسکتا ہے،نبی نے بذات خود 20 بھی اعتکاف کیا تھا
سوال50 : کیا جھوٹ اور غیبت سے اعتکاف باطل ہو جاتا ہے؟
جوا ب : نہیں ہوتا۔لیکن اجروثواب میں بہت کمی واقع ھوگئ.
سوال 51: معتکف کو کون سے اعمال کرنے چاہئیں۔؟
جواب : اطاعت میں وقت گزارے ، قرآن کی تلاوت کثرت سے کرے، نوافل اور ذکر ودعا میں مشغول رہے، لیلۃ القدر کی تلاش میں رہے، اللہ کی راہ میں خرچ کرے، سحری وافطاری میں دوسرے بھائیوں کی تواضع کرے، غیر ضروی اٹھک بیٹھک اور قیل وقال سے اجتناب کرے۔نیکی کا حکم دے برائی سے روکے،دین کا علم سیکھے۔
سوال52: اعتکاف کب ختم ہو تا ہے؟
جواب: جب شوال کا چاند نظر آجائے۔
سوال53 : کیا عورت کے لئے اعتکاف میں ولی کی اجازت ضروری ہے؟
جواب:جی ہاں!
سوال54 :دوران اعتکاف فوت ہو گیا، کیا ولی اعتکاف پورا کرے؟
جواب: نہیں۔نہ ہی اس پر کفارہ ہے۔
موبائل نمبر
Ещё видео!