واضح رہے کہ وضو منہ، ہاتھ اور پاؤں کو دھونے اور سر پر مسح کرنے کا نام ہے، جب انسان غسل کرتا ہے(یعنی پورے جسم پر پانی بہاتاہے) تو اس کے ساتھ ساتھ وضو بھی ہو جاتاہے اور غسل کے بعد حدث پیش آئے بغیر وضو کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اگر کوئی اس کی عادت بنائے یا اسے اچھا سمجھے تو اسے منع کیا جائے گا، البتہ غسل سے قبل وضو کرنا مسنون ہے اور یہی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول رہا ہے،ہاں اگر غسل کے بعد حدث پیش آ جائے تو ایسی صورت میں وضو کرنا ضروری ہو گا۔
ملحوظ رہے کہ غسلِ جنابت میں ناک میں اچھی طرح پانی ڈالنا اور منہ بھر کر کلی کرنا فرائض میں شامل ہے، لہذا غسل جنابت میں اگر یہ فرائض چھوٹ جائیں تو غسل کامل نہ ہوگا اور نہ ہی اس سے نماز کی ادائیگی درست ہوگی جب تک کہ ان دونوں فرائض کو ادا نہ کرلیں۔
غسلِ مسنون یا غسلِ تبرید (ٹھنڈک کے لیے غسل) میں اگر مضمضہ اور استنشاق رہ بھی گئے تب بھی غسل اور اس غسل کے ضمن میں وضو ہوجائے گا
اسلامی مساٸل کی معلومات کےلیے ہمارے چینل۔کو سب سکراٸب کریں ۔
[ Ссылка ]
ہمارے واٹسپ چینل۔کوبھی سبسکراٸب کرلیں ۔
[ Ссылка ]
#newclip #muftiashraf #shortvideo #islamicstatus #yutubeshorts #motivation #bayanatinurdo
#urdobayan
#wuzo
#gusalkemasail
Ещё видео!