07 دسمبر 2022ء: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی سے متعلق خبروں پر مولانا فضل الرحمان نے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ماضی میں چور اور لٹیرا کہتے رہے ہیں،ان سے کسی صورت بات نہیں ہو سکتی۔
Ещё видео!