محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔
سی ٹی ڈی پشاور کی جاری کردہ فہرست میں 152 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، جن کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان، سوات اور دیگر اضلاع سے ہے۔
سی ٹی ڈی کی جاری کردہ فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی فہرست شامل دہشت گردوں کے سر کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
فہرست میں شامل دہشت گرد حسین قاری کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 70 لاکھ روپے ہے جبکہ دہشت گرد میر عالم کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی پشاور کی فہرست میں شامل دہشت گرد محب اللّٰہ، محمد زمان، زرین مہمند اور مکمل شاہ کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
#UrduNews,#EasyUrdu,#QuranMajeedApp,#PDMS,#PakData
Ещё видео!