BACK
فضل الرحمٰن کی اچانک بیرون ملک روانگی،نامعلوم منزل سے ’’پراسرایت‘‘
28 مئی ، 2023



اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہفتے کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نامعلوم منزل کی جانب بیرون ملک روانگی وضاحتوں اور تردیدوں کے باعث پراسراریت کا شکار ہوگئی ہے جس کی ایک وجہ ملک کی سیاسی صورتحال بھی ہے۔میاں نواز شریف کی موجودگی اُنکے لندن جانے کی قیاس آرائیوں کی وجہ بنی ،’’سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم سربراہ عمران خان سے مذاکرات سمیت کسی قسم کے رابطے کےشدید مخالف ہیں ،ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن آرام کیلئے بیرون ملک گئے ہیں، جبکہ نمائندہ جنگ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان تھائی لینڈ کیلئے عازم سفر ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان جو اپنی سیاسی ذمہ داریوں کے حوالے سے بالخصوص موجودہ صورتحال میں جب ان کا کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے وہ ہفتے کی صبح اسلام آباد سے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں، ان کے اس غیر ملکی سفر اور منزل کے بارے میں پی ڈی ایم یا ان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی تھی اس لئے صورتحال کے پیش نظر یہ قیاس کر لیا گیا کہ وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن گئے ہیں اور وہ لندن میں قیام کے دوران جے یو آئی کے کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ جبکہ نمائندہ جنگ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان تھائی لینڈ کیلئے عازم سفر ہوئے ہیں۔ دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان غیر ملکی دورے پر ضرور روانہ ہوئے ہیں لیکن ان کے لندن جانے کی خبر قطعی طور پر بے بنیاد اور لاعلمی کے باعث ہے ان کی منزل کے بارے میں اس لئے کچھ نہیں بتایا گیا کیونکہ ان کے دورے کا مقصد قطعی طور پر غیر سیاسی ہے اور وہ مسلسل سیاسی مصروفیات کے باعث تھکن کا شکار ہیں اور آرام کرنے کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس ملک کے بارے میں لکھ دیا جاتا جہاں وہ جارہے ہیں تو وہاں پر جے یو آئی کے کارکن ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیتے اور دورے کا مقصد فوت ہو جاتا۔
@AlZujajahTv
Ещё видео!