شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اغوا ہونے والے چھ زائرین کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے؛ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ روز طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات لگائے ہیں؛ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اب دوسروں میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ختم ہو گیا ہے؛ بھارت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مزید خبروں اور تفصیلات کے لیے سنیے اور دیکھیے وائس آف امریکہ کا سات بجے کا نیوز بلیٹن۔
Ещё видео!