سعودی عرب میں سرخ آندھی..
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا •• جب مال فئی کو اپنی دولت سمجھا جانے لگے|| اور امانت کو مال غنیمت سمجھا جانے لگے|| اور زکات کو جرمانہ سمجھا جانے لگے||اور علم دین اللہ کی رضا کے علاوہ دنیا کی خاطر حاصل کیا جانے لگے || اور آدمی اپنی بیوی کی اطاعت کرنے لگے اور ماں کی نافرمانی کرنے لگے || آدمی اپنے دوست کو قریب کرے اور باپ کو دور کرے || اور مسجدوں میں "لڑائی جھگڑے وغیرہ کی " آوازیں بلند ہونے لگیں || اور قبیلہ کا سردار فاسق بن جاۓ || اور قوم کا حکمران سب سے کمینہ ترین بن جاۓ || کسی آدمی کی عزت و اکرام اسکے شر اور تکلیف سے بچنے کے لیے کیا جانے لگے|| گانا گانے والیاں اور گانے بجانے کے آلات ظاہر ہوجائیں || شرابیں پی جانے لگیں || اور اس امت میں آخر میں آنے والے لوگ پہلے گزرے ہوؤں کو لعن طعن کرنے لگیں
تو اس وقت تم سرخ آندھی , شکلیں مسخ کیے جانے , زمین میں دھنسا دیے جانے , آسمان سے پتھروں کی بارش برسنے اور پے درپے مختلف نشانیوں کا انتظار کرو...
جامع ترمذي و مشکوة شريف
اللی تعالی ہماری حفاظت فرمائیں اور ہمیں قیامت کی بری نشانیاں بننے سے بچاۓ آمین رب العالمین
Ещё видео!