درس حدیث(36)
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،لاَاِی٘مَانَ لِمَن٘ لَّااَمَانَۃَ لَہٗ۔۔
راوی حضرت انس رضی اللہ عنہ،
کتاب،مشکوۃ المصابیح۔۔
ترجمہ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!اس شخص کا ایمان معتبر نہیں جو اپنی امانت کا پاس نہیں رکھتا۔
مفہوم حدیث۔۔
معلوم ہوا کہ جس شخص میں امانت اور عہد سرے سے موجود نہیں ہے۔ وہ ہر شخص کے ساتھ بلکہ اللہ و رسول کے ساتھ بھی خیانت اور بدعہدی ہی کرتا رہتا ہے تو ایسے شخص کا کوئی ایمان اور دین نہیں ہے۔ جو شخص بعض لوگوں کے ساتھ امانت اور پابندی ِعہد پر عمل کرتا ہے اور بعض کے ساتھ خیانت اور وعدہ خلافی کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ «لا ايمان» اور «لادين» کا مخاطب نہیں، بلکہ اس کی مذمت کے لئے دوسرے دلائل ہیں۔ ایسا شخص فاسق و فاجر اور ناقص الایمان ہے، جب کہ جو شخص مکمل طور پر اس میں لگاہو اس میں ایمان سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
🟣امانت کا مفہوم وسیع ہے،ایک ہے مالی امانت،کہ کسی کے ہمارے پاس پیسے امانت ہیں،یا مال امانت ہے،تو اسمیں بھی امانت کا پاس ضروری ہے،حتی کہ یہ بھی اجازت نہیں کہ نوٹ تبدیل کرے،یعنی ان پیسوں میں سے پیسے اٹھا کر استعمال کرے،اور یہ سوچ لے کہ انکی جگہ اپنی طرف سے رکھ دوں گا،یہ بھی خیانت ہے،کیونکہ عین ممکن ہے کہ وہ رکھ ہی نہ پائے،پھر ادائیگی کہاں سے کرے گا،
قرآن کریم میں اللہ تعالی نے حکم فرمایا ہے،ان اللہ یامرکم ان تؤدوا الامانت الی اہلہا۔کہ امانت،امانت والوں کو سپرد کرو،
یعنی امانت ادا بھی کرو،اور وہاں ادا کروں جہاں اسکا حق ہو،
اسی طرح امانت کے مفہوم میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم بذات خود اللہ کی امانت ہیں،ہمارا جسم وجان،قلب ودماغ،ہاتھ پاؤوں،غرضیکہ ہر چیز اللہ کی امانت ہے،ہمارا مال وجائیداد،اولاد سب اللہ کےہیں،تو ان تمام چیزوں کو اللہ کی رضا میں خرچ کریں،یہ امانت کا پاس ہوگا،اللہ کی رضا کے خلاف استعمال امانت میں خیانت کہلائے گی۔۔
اللہ تعالی ہمیں اہل ایمان کی صفات اپنانے کی توفیق عطافرمائیں،آمین،
جزاکم اللہ خیرا ۔۔
#amanat_trust#fiduciaryduty#knowledge
#hadees#hadeesenabvi#hadeessharif
#hadeesinurdu#hadees #mufti#youtube
@Ubaidullahahrar313
Ещё видео!