صادق آبادمیں بھی جشن عید میلاد النبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جگہ جگہ جلوس اور ریلیاں نکالی گئی عاشقان رسول نے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے آقا کی آمد مرحبا مرحبا کی صدائیں ہر طرف گونج اٹھی
صادق آباد میں عاشقان مصطفیٰ نے آقا دو جہاں کا جشن ولادت کے موقع پر اپنے اپنے گلی محلے گھروں اور مساجد کو سجا دیا 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں بڑی تعداد میں جلوس نکالے گے جس میں بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ نے شرکت کی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے علماء کرام نے کہا کہ آقا دوجہاں کی سیرت پر ہم سب کو عمل پیرا ہونا چاہیے عاشقان مصطفیٰ اور علماء کرام نے فرانس کے صدر کی جانب سے کی جانب والی گستاخی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری امت مسلمہ کو یک جان ہو کر ان طاقتوں کو جواب دینا ہو گا امت مسلمہ کا ہر فرد اپنی جان تو دے سکتا ہے پر آقا دو جہاں کی شان میں گستاخی کرنے والے کو کبھی معاف نہیں کر سکتا
Ещё видео!