سرگودہا(محمد تہور بلال اصغر سے )آج یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود کی قیادت میں احتجاجی ریلی صوبائی پالیمانی سیکرٹری براںے نارکوٹکس چوہدری فیصل فاروق چیمہ، ایم پی اے چویدری افتخار حسین گوندل، ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثر ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ اور ڈی پی او فیصل گلزار ،صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور ، سمیت انتظامی افسران ، مختلف شعبہ زندگی کے افراد سمیت اہلیان سرگودہا کی بڑی تعداد میں شرکت کی ،ریلی جامعہ یونیورسٹی کے مین گیٹ سے شروع ہوئی۔ آغاز سے قبل سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک رک گئی۔
ریلی کے شرکاء کی بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی فوجی محاصرے کے خلاف شدید نعرے بازی ، شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔
ریلی میں کشمیر کی آزادی کے لیے ملی نغمے بجائے گئے۔کمشنر نے بعد از ریلی میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے زیرتسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔دنیا کورونا کے باعث چند ماہ لاک ڈاﺅن برداشت نہ کر سکی، آفرین ہے کشمیری سال بھر سے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈاﺅن کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے لیکن پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔صوبائی پالیمانی سیکرٹری فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرکے لاک ڈاﺅن کو ایک سال گزر چکا ہے-مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وستم کی وجہ سے بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بھارت کاغیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ صدی کا سب سے بڑا انسانی بحران اورالمیہ بن چکا ہے-غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاﺅن کاایک سال عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی- اس موقعہ پر صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور نے کہا کہ تاجر برداری کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
Ещё видео!