جموں کشمیر جس طرح کرہ ارض پر اپنے قدرتی حسن و جمال کی وجہ سے منفرد و یکتا ہے رو وہیں موسم خزاں میں وادی کی ترو تازہ فضا کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر ثابت کرتی ہے۔ اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں کشمیر میں موجود چناروں کا منظر ایک جداگا رنگ بکھیر دیتا ہے۔ گرمیوں میں سرسبز لبادے اوڑھے چنار گہرے سرخ، پیلے اور امبر رنگوں میں ملبوس ہو جایا کرتے ہیں۔
کشمیر میں خزاں کا موسم کافی خوشگوار ہوتا ہے۔ ہوا میں ٹھنڈک، دن بھر ہلکی دھوپ ،صبح وشام سردی اور چاروں طرف سلگتے ہوئے چنار کے درخت ماحول میں ایک حسین امتزاج پیدا کرتے ہیں۔ اس موسم میں مغل باغات سیاحوں کی پہلی پسند ہوا کرتے ہیں کیونکہ یہ باغات چناروں کے درختوں سے بھرے پڑے ہیں۔
کشمیر اپنی بے پناہ قدرتی خوبصورتی جہاں دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان رکھتا تو وہیں بدلتے موسموں کی وجہ سے بھی جانا اور پہچانا جاتا ہے ۔ موسم سرما ہو یا گرما، بہار ہو یا خزاں ان سب کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے ۔ خزاں میں گرے ہوئے چنار کے پتوں پر چلنا بھی ایک الگ تجربہ ہے، ان خوشک پتوں پر چلنے سے جو آواز پیدا ہوتی وہ واقعی روح کو سکون بخشتی ہے۔ ممبئی کی بوشہ پٹیل اپنے آپ کو کافی خوش قسمت سمجھتی ہے کہ ایسے موسم میں انہیں کشمیر کو دیکھنے کا موقع ملا۔
" یہاں کی بات ہی الگ ہے ۔ ایسے مناظر ہم نے آج تک صرف فلموں میں ہی دیکھے تھے۔ آج ان کا مشاہدہ کر کے جو خوشی و مسرت ہو رہی ہے وہ الفاظ میں بیاں نہیں ہو رہی "
کشمیر میں موجود چنار کا درخت کشمیر کی ثقافت کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ یہاں کا چنار اپنی قدوقامت اور حسن کی وجہ سے یہاں کی خوبصورتی کو دوگنا کر دیتا ہے۔ ایسے میں نہ صرف ملکی بلکہ بیرون ممالک کے سیاح بھی ان فرحت بخش نظاروں کا مزا لینے کے لئے کشمیر کا رخ کر رہے ہیں۔
پہلی مرتبہ کشمیر کے سیر پر آئے الیکس کہتے ہیں کہ جرمنی میں بھی پت جڑ کا موسم دیکھنے کا موقع ملتا ہے لیکن کشمیر میں یہ موسم دیکھنے کا مزا ہی کچھ الگ ہے۔
" یہاں کا نظارہ کافی خوبصورت ہے ۔ یہ خوبصورت چنار سامنے ڈل جھیل اور یہ سرسبز باغ، سچ میں یہ جنت ہی ہے۔" اس نے کہا
چنار اگچہ غیر ثمر دار درخت ہے مگر اس کی لکڑی جوہر دار ہوتی ہے۔ شدد گرمی میں اس کا سایہ وجود کو فرحت بخشتا ہے جبکہ تیز بارش میں یہ اپنے سایہ تلے بھیگنے نہیں دیتا ہے ہے۔ مقامی لوگ چنار کے ان پتوں کو جمع کر کے کوئلہ بناتے ہیں جنہیں شدید برفباری کے دوران روائٹی kangari میں استمال کیا جاتا ہے۔
Ещё видео!