کشمیر پہ میں صرف دعا کر سکتا ہوں اس لیے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جو ہے
اس نے کشمیر پہ جو سودا کیا اس کے ابھی تک ڈیٹیل جو ہے وہ قوم کے سامنے نہیں آئی
میں نے کیا لفظ استعمال کیا ہے؟
سودا
سودا
یہ جو انہوں نے انڈیا کے ساتھ لائن آف کنٹرول سیز فائر کیا تھا
اس سیز فائر کے فورا بعد مودی نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا
دورہ کرنا تھا؟
ٹھیک ہے اور جب فارن آفس کو یہ پتا چلا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پتا چلا کہ مودی پاکستان آ رہا ہے مجھے تو پتا ہی نہیں ہے
تو وہ بھاگے بھاگے عمران خان کے پاس گئے ان سے پوچھا کہ آپ کو پتا ہے؟
انہوں نے کہا مجھے وہ بتایا تھا باجوہ صاحب اور فیض صاحب آئے تھے
کچھ بات چیت ان کی چل رہی ہے اجیت ڈوول کے ساتھ لیکن وہ آ رہا ہے یہ مجھے نہیں پتا
اس کے بعد عمران خان نے فیض صاحب کو کہا کہ بھئی آپ فارن آفس کو تو آن بورڈ لیں
تو اس کے بعد فارن آفس جو ہے اس میں باجوہ صاحب آ گئے اپنا پورا لاؤ لشکر لے کے ان کو لیکچر دیا
تو فارن آفس نے ان کو کنفرنٹ کیا شاہ مود قریشی صاحب انہوں نے کمال یہ کیا
کہ انہوں نے صرف اپنے فارن سیکرٹری کو نہیں بٹھایا ہوا
اس نے پانچ ایکس فارن سیکرٹریز کو بٹھا لیا اور ان سب نے کہا کہ یہ ایک انڈیا کا ٹریپ ہے
اور آپ جو باتیں کر رہے ہیں یہ ہمارا جو پاکستان کا روایتی موقف ہے یہ اس کے خلاف ہے
اور یہ ہمارے نیشنل انٹریسٹ کے خلاف ہے۔ باجوہ صاحب اب غصے میں آ گئے
اور انہوں نے کہا کہ مودی نے اپریل میں دورہ کرنا ہے پاکستان کا اپریل کونسی؟
٢٠٢١
ییس۔ ٹھیک ہے جی
#HamidMir, #QamarJavedBajwa, #Kashmir, #India, #ShahMehmoodQureshi, #NarendraModi, #ImranKhan, #FaizHameed, #AjitDoval, #NasimZehra, #NasimZehraAtPakistan, #LineOfControl
Ещё видео!