حیدرآباد: حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس انجمن حیدری کے زیر اہتمام قدم گاہ سے برآمد ہونے کے بعد اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوس میں شریک عزادار تابوت، علم پاک اور مختلف زیارتیں اٹھائے ہوئے ہیں۔ شبیہ ذوالجناح بھی جلوس میں موجود ہیں۔ عزاداروں نے شہدائے کربلا کی یاد میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ یوم عاشور کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ جلوس کی گزر گاہوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
Ещё видео!