ہارون آباد سے ہمارے نمائندے رانا شہباز علی سے
اوسی
تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،2منشیات فروش گرفتار، 27لیٹر شراب اور ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد،علیدہ علیحدہ مقدمات درج،
وی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی رضا کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ صدر شبیر احمد شاہ،سب انسپکٹر محمد شہباز اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مشتاق احمد عرف راہی ولد صابر علی قوم جھورڈ سکنہ پُل مراد جبکہ ساجد حسین ولد محمد سرور قوم بھٹی سکنہ 36تھری آر اضافی بستی کو گرفتار کر لیا مشتاق احمد عرف راہی جو کہ شراب پیتا بھی ہے اور فروخت بھی کرتا ہے اسکو 27لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ساجد حسین جو چرس کا کاروبار کرتا ہے اس سے 1520گرام چرس برآمد کر کے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
Ещё видео!