#pakistan #kashmir #5august #blackday #kpkgovt #Depttofwildlifekpk
سیکرٹری، محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا محمد عابد مجید نے کہا ہے کہ 5 اگست تاریخ پر ایک بدنما داغ ہے اور یہ دن ایک سیاہ دن ہے۔
وہ آج صبح یوم یکجتی کشمیر کی مناسبت سے محکمے میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔
صبح 9 بجے محکمے کے تمام عملہ نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع خصوصی پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانے گایا گیا.
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد مجید نے کہا کہ آج سے تین سال قبل 5 اگست کو کشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا غاصبانہ بھارتی اقدام تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جائے گا، پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور رہینگے۔
سیکرٹری محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا، محمد عابد مجید نے کہا کہ محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پورے صوبے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Ещё видео!