سرائے عالمگیرسرکل پولیس کاپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن،
9بھکاری گرفتار
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ کے مطابق
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیر شیراز حیدر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے
6بھکاریوں کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔طارق محمود 2۔محمد یوسف3۔محمد عرفان4۔شبیراحمد5۔منگو خاں 6۔شوکت علی شامل ہیں۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرادریس افضل نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ جن میں 1۔شریف احمد2۔غلام حسن3۔سردارشامل ہیں۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
پیشہ وربھکاری ناصرف مختلف شاہراؤں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔شہریوں سے التماس ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد
Ещё видео!