آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور RPO فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے ٹوبہ کے علاقہ چٹیانہ کے نواحی گاؤں چکنمبر 332 گ ب جاکھڑا کی جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر SHO تھانہ چٹیانہ ۔ تمام تفتیشی افسران ۔ پی آر او ASI محمد عطاء اللہ کے علاوہ اتحاد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق رانجھا اور ممبران میاں حسن خالد ۔ راشد خان ۔ حاجی غلام رسول بھٹی ۔ حاجی رائے شفیق اقبال خاں اور محمد مشتاق کے علاوہ دیگر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے جبکہ اس کھلی کچہری میں مقامی شہریوں کے علاوہ سائلین کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے باری باری سائلین کو اپنے پاس بلایا ۔ ان کی درخواستوں کو غور سے پڑھا اور ان کی زبانی بھی انکی مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسر کو حکم دیا کہ وہ تین ہوم کے اندر اندر یہ مسئلہ حل کر کے میرے دفتر میں رپورٹ جمع کروائے گا ۔ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے اس موقع پر موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹوبہ کے SP انویسٹیگیشن اور چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقوں میں واقع جامعہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر کے عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں ۔ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے مزید کہا کہ ہماری کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ عوام الناس کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر ا کر سنے جائیں اور ان کو پھر حل کروایا جائے ۔ ہماری طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام الناس اور پولیس کے درمیان اچھے تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد مشتاق 11نیوزٹوبہ ٹیک سنگھ ممبر اتحاد پریس کلب کمالیہ 03017233989
Ещё видео!