#gbpaktv, #ImranKhan, #PMIK, #CMGB, #KhalidKhurshid,
وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کیلئے 370ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان
گلگت بلتستان کیلئے میگاترقیاتی پیکج, پانچ سال میں 370ارب روپے خرچ ہونگے۔
*پانچ سال کے دوران 370 ارب روپے خرچ کیئے جائیں گے ۔ سالانہ ترقیاتی کموں پر 74 ارب خرچ ہوں گے ۔*140 ارب روپے کی لاگت سے بجلی کے نظام کے لیے 250 میگاواٹ کے 9 منصوبے شروع کیئے جائیں گے، منصوبوں میں ہائیڈل اور کلین انرجی کے منصوبے جبکہ لوکل ڈسٹری بیوشن نظام کو بھی پھیلایا اور بہتر کیا جائے گا ۔ * 35 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں ۔ان منصوبوں میں شغر تھنگ ، گورکیوٹ روڈ۔داریل تانیگر ایکس پریس وے ، شگر پاپوشو روڈ شاہراہ نگر اور استور میں تھلیچی شونڑ تک سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں ۔ شونڑ ٹنل پر فیزیبلٹی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ *سیاحت کے شعبے میں 6 ارب روپے کی لاگت سے بنیادی ڈھانچے اور استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں۔ *صحت اور تعلیم پر 17 ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ پانچ ہزار نوجوانوں کو تعلیمی وظائف اور ہنر سیکھائے جائیں گے ۔ نوجوانوں کو پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپس دی جائیں گی۔ *گلگت ، سکردو اور چلاس کے ہسپتال اپ گریڈ جبکہ سکردو اور گلگت میں میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے ۔ پانی کی سپلائی کے لیے اور سوریج کے لیے ساڑھے 8 ارب روپے کی لاگت سے گلگت میں صاف پانی کی سپلائی جبکہ سکردو میں سیور یج اور سینی ٹیشن کی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں۔ *گلگت بلتستان میں بزنس انکیو بیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ یہاں نوجوان ہنر سیکھ کر اپنا روز گار حاصل کر سکیں گے۔ * گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں خصوصی افراد کے لیے ری ہیب اور مائی سکل سینٹرز بنا ئے جا رہے ہیں ۔ *گلگت بلتستان بھر میں سیلاب سے بچاو کے لیے 82 فلڈ پروٹیکشن سینٹر بنائے جائیں گے۔ * بائیو ڈائورسٹی اور ایکو نظام کی بحالی کے لیے 2 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ *آئی ٹی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور 25 چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل یونٹ لگائے جائیں گے جو زرعی پیداوار کو ویلیو ایڈیشن کے لیے کام کریں گے ۔
For latest news. visit
WEBSITE: [ Ссылка ]
YOUTUBE CHANNEL [ Ссылка ]
FACEBOOK PAGE: [ Ссылка ]
Ещё видео!