محکمہ ٹریفک و پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کے احکامات کی روشنی میں ۔گجرات ٹریفک ونگ ٹیم کا ٹریفک قوانین آگاہی مہم سلسلہ کالجز و اسکولز میں جاری ۔
ڈسٹرکٹ رپورٹر ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق
گجرات ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم کی زیرِ نگرانی *او، پی، ایف* ۔پبلک اسکول میں ٹریفک آگاہی مہم سیمینار کا اہتمام ہوا
جس میں طلباء اور اساتذہ اکرام نے شرکت کی
انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس گجرات انسپکٹر عمران اکرم نے طلباء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نہایت دکھ اور افسوس کا مقام ہے ہمارے معاشرے میں ایسی لاکھوں مائیں موجود ہیں جنہوں نے ٹریفک حادثات میں اپنے نوجوان بچوں کو کھو دیا ،آۓ روز روڈ حادثات کا سبب زیادہ تر کم عمر بچوں ہیں جن کو ٹریفک قوانین کا علم نہیں ، ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ ٹریفک کے نظام و قوانین کو سمجھا جائے اور ان کی پابندی کی جاۓ۔
طلباء نے ونگ ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوۓ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Ещё видео!