کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کے لیے کھول دیے گئے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس کمرشل پروازوں کے لیے شام چھ بجے آپریشنل ہوں گے۔ لاہور فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر ایئرپورٹس کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 320 پروازوں کی منسوخی سے ہزاروں پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد مشترکہ طور پر منظور۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ بھارتی جارحیت کی وجہ سے بھارت میں الیکشن کا انعقاد ہے۔ اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی پیدا کرنے پر بھارت کی مذمت کرے۔
بھارت کو او آئی سی میں بلانے پر پاکستان کا اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کو بھارتی وزیرخارجہ کو بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے یا اجلاس موخر کرنے کا کہا تھا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا بدل گئی ہے، رابطے توڑنا مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو او آئی سی میں جانا چاہیئے لیکن ایوان کے فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھا ہوگا کہ دوست ممالک کھل کر پاکستان کے حق میں بیان دیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ارکان پر مشتمل وفود دوست ممالک بھیجے جائیں۔
بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو آج دوپہر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کا پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کی دنیا بھر میں پذیرائی۔ اقوام متحدہ اور امریکہ کا بھی خیرمقدم۔ امریکی وزیرخارجہ کہتے ہیں کہ اس سے پاک بھارت کشیدگی کم ہو گی۔ صدر پیوٹن کا بھارتی وزیراعظم کو ٹیلی فون۔ تنازعہ کے جلد حل کی امید ظاہر کی۔ ترکی صدر طیب اردوان کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون۔ امن اور مذاکرات کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف۔
’گو بیک مودی‘ بھارت میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھارتی شہریوں نے مودی کو ستر سال کی بدترین قیادت قرار دیا۔ کہا مودی لاشوں پر سیاست کر کے انتخاب جیتنا چاہتے ہیں۔
Ещё видео!