#hndnews#haroonabad#jashaneidmiladnabi
خبر شامل کرتے ہیں ہارون آباد سے عبدالسلام رضوی چیف رپورٹر ایچ این ڈی نیوز کی رپورٹ کے مطابق
ہارون آباد/جشن عید میلادالنبی
اوسی
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھرپور عقیدت و تکریم کے ساتھ منایا گیا جشن عید میلاد النبی کے جلوس کا آغاز مرکزی جامع مسجد کے سامنے سے کیا گیا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھرپور عقیدت و تکریم اور جوش و جزبے سے منایا گیا اس حوالہ سے سیکورٹی کے انتہاہی سخت انتظامات کیے گئے تھے
وی او
جشن میلاد النبی ﷺ کے عظیم الشان جلوس کا آغاز مقررہ وقت پر مرکزی جامع مسجد کے سامنے سے کیا گیا.جلوس میں علماء اکرام،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداران وکارکنان عاشقان رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلوس میں پیدل، موٹر سائیکل سواروں، گاڑیوں. بسوں اور ٹرکوں سمیت ہر قسم کی سواری استعمال کرنے والے افراد اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے شریک ہوئے. جلوس میں ہزاروں شہری درود شریف، آمد مصطفی مرحباً مرحباً، اور لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدائیں بلند کرتے ہوئے شامل ہوتے رھے بچے بھی سبز گنبد کے نقش کی جھنڈیاں لہراتے ہوئے جلوس کے ساتھ شامل رہے جلوس کے راستوں کو جھنڈیوں سے سجایا گیا اور شرکاء جلوس کو پھولوں کے ہار پہنائے پتیاں نچھاور کی گئی، اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ تھی اور جلوس کی سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور پورا شہر جشن عید میلاد النبی کے دل فریب رنگوں میں سجا ہوا منفرد اور عقیدت بھرا نظارہ پیش کر رہا تھا۔ جشن عید میلادالنبی کے جلوس کا اختتام میونسپل کمیٹی لان آ کر ہوا۔
ہارون آباد:عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھرپور عقیدت و تکریم کے ساتھ منایا گیا|HND NEWS
YouTube Channel HND NEWS Ko Subscribe Kr Dene Bill Icone Ko Daba Dene Taka New Ana Wali News Ap Jald Mil skye....
Ещё видео!