ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے پریس کالونی میں آج این ایس سی سے وابستہ طلبا نے گرفتار طالب علم کی رہائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
نمائندے کے مطابق مظاہرین نے طالب علم اقبال کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اقبال بے قصور ہے اور اسے جان بوجھ کر گرفتار کیا گیاہے۔‘
مظاہرین نے انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک طرف مرکزی حکومت کشمیری نوجوانوں کو پڑھائی اور امن کے راستے پر چلنے کی تلقین کرتی ہے تو دوسری طرف بے گناہ کشمیری طلبا کو فرضی کیسوں میں پھنسا کر گرفتار کیا جاتا ہے'۔
Ещё видео!