وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام
آج جنوبی پنجاب کے تمام ایم. این ایز میں پارلیمنٹ کے کانسٹیٹیوشن روم میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی. حسب وعدہ جنوبی پنجاب کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے عمل کے آغاز پر، تمام ایم این ایز نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا. چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب کی تعیناتیاں عمل میں آ چکی ہیں
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب نے رولز آف بزنس میں ترمیم منظور کر لی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے. تعلیم کا شعبہ ہو، صحت کا ہو یا ریونیو کا، چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مکمل بااختیار ہونگے اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لاہور نہیں جانا پڑے گا. دوسری پیش رفت جو آج ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ اب جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان میں بھی قائم ہو گا
ملتان اور بہاولپور دونوں اہم مقامات ہیں. وزیر اعظم عمران خان صاحب کی ہدایت پر عید کے بعد، میں، مخدوم خسرو بختیار اور دیگر ممبران کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب سے ملاقات کریں گے اور ان معاملات کو حتمی شکل دیں گے. میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ملتان اور بہاولپور کے لوگوں کو، وزیر اعلٰی عثمان بزدار صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری معاونت بھی فرمائی
یہ ملتان کے باسیوں کے لیے عید کا تحفہ ہے
#SouthPunjab #Multan #PTI
Ещё видео!