ملک بھر کی طرح ڈڈیال میں بھی 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جوش و خروش سے منایا گیا۔ جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہر کی فضائیں درود و سلام کی سداوں سے گونج اٹھیں ۔ شرکا جلوس نے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکا درود و سلام کی صدائیں دیتے ہوئے شہر کی شاہراوں پر مارچ کر تے رہے ۔ مقبول بٹ چوک میں فرانس کے صدر کا پتلا اور جھنڈا نظر آتش کیا گیا اور فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی اور مذمت کی گئی
ریلی بھلوٹ چوک سے انب اختتام پذیر ہوئی۔ڈڈیال انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھےگاڑیوں پر لوڈ سپیکرز کے زریعے مزہبی ترانیں ، نعتیں اور سردار دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کرتے رہے
مرکزی جلوس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اور شان محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔ بوڑھے بچوں و نوجوانوں نے آقا دوجہاں کی شان جلوس میں شرکت کی نعرے لگاتے رہے اور نعتیں پڑیں شان رسالت بیان کرتے رہے
Ещё видео!