لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں خطرناک ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد ساتھی کانسٹیبل سمیت زخمی ہو گئے
5 گھنٹے کے آپریشن کے بعد 4 خطرناک ڈاکو مقابلہ میں مارے گئے ڈاکوؤں میں خاتون بھی شامل
بین الاضلاعی گینگ پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرتا تھا گرین ٹاون میں واردات کے بعد مقامی پولیس ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے مکان میں گھسی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی
مذکورہ ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل گوجرانوالہ میں 3 کروڑ کی ڈکیتی کی واردات کی تھی
ڈاکو واردات میں پولیس یونیفارم اور گاڑی کا استعمال کرتے تھے
آپریشن میں ڈولفن پولیس، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اور آپریشن پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا
لاہور( کرائم ورلڈ انفو ) لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین پولیس مقابلہ کے دوران چار ڈاکو جاں بحق اور ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد سمیت ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ پولیس وردیوں میں وارداتیں کرنے والا بین الصوبائی گروہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں واردات کے بعد روپوش ہو گیا جس پر ایس ایچ او گرین ٹاؤن نے انہیں ٹریس کرتے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس پر ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایس ایچ او خرم شہزاد اور ایک پولیس کانسٹیبل موقع پر زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جس میں ڈولفن اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی آپریشن شروع کیا اور 5 گھنٹے کے آپریشن کے بعد چار ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھی کرائم ورلڈ انفو کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل گوجرانوالہ میں بھی تین سے ساڑھے تین کروڑ کی واردات کی تھی
@PunjabPoliceOfficial @lahorepoliceofficial8968 #crimenews2024 #encountermoments #lawenforcement #information
Ещё видео!