چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا .چارسدہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کاروائی میں کلعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا خطرناک مبینہ دہشت گرد گرفتار .دہشت گرد کی قبضہ سے دو دستی بم اور ایک کلاشنکوف بھی برامد کر لیا گیا
وی او
چارسدہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشرکہ کاروائی میں تنگی کچہری پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ اور ضلع مہمند اور چارسدہ میں دیگر 21 تخریب کاری میں ملوث کلعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا مبینہ خطرناک دہشت گرد ذاکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2 دستی بم اور ایک کلاشنکوف برامد کر لیا .ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ درویش خان اور ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد نے تنگی کچہری ,غلنئی میں پولیٹیکل دفاتر اور ایف سی قلعہ شبقدر پر خودکش حملہ آواروں کا ساتھ دیا ہے .دہشت گرد نے تھانہ سرو کلے کی حدود میں ایک فوجی اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا اور اسکے علاوہ انہوں نے لاٹھی چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس کے 9 اہلکاروں کو زبح کرکے شہید کیا ہیں.گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری و اغوائیگی میں خونریزی تصادم اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ جیسے خطرناک واقعات میں بھی شامل تھا .انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید انکشافات کے توقع ہے
Ещё видео!