غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں تیسرا حملہ کردیا، کویتی چوک پر فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے رفح اور خان یونس پر حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطینی انروا کے سربراہ نے جنرل اسمبلی میں اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صرف 150 دن میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانوں کا مسلط کردہ قحط منڈلا رہا ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں۔
#UrduNews,#EasyUrdu,#PDMS,#PakData
Ещё видео!