#fia #raid #gujranwala #visa #passport #fake
ایف آئی اے گجرانوالہ کی کارروائی، جعلی پاسپورٹ اور ویزہ سٹیکرز کی تیاری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ نے خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او عثمان افضل کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے سوئی گیس آفس روڈ گوجرانوالہ میں واقع مکان پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے طیب خالد، حمزہ خالد اور نور حسن نامی 3 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے مختلف ممالک کی جعلی سفری دستاویزات سمیت مشینری برآمد کر لی گئی۔ چھاپے کے دوران مختلف ممالک کے 38 سے زائد جعلی پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے گئے جن میں ہندوستانی، اطالوی، کینیڈین، برونائی، سوئٹزر لینڈ، بنگلہ دیش، یونانی کے جعلی پاسپورٹ، 450 سے زائد جعلی پاسپورٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کاغذ، پاسپورٹ سلائی مشین، کیمیائی رنگ اور مختلف مملک کے جعلی ویزہ سٹیکرز شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے
Ещё видео!