🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥 سورہ ق
پارہ نمبر 26
ترتیب قرانی 50
ترتیب نزولی 54
مکی دور کے ابتدائ زمانہ میں نازل ہوئ۔
اس سورہ مبارکہ میں عقائد سے متعلق مضامین بیان فرمائے گئے ہیں۔
سورہ ق کی ابتداء حروف مقطعات سے کی گئ۔جس کے حقیقی معنی اللہ تعالی ہی کو معلوم ہیں۔یا اللہ تعالی کے بتلانے سے رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو علم ہوگا۔سورہ کی ابتداء میں قران مجید کی عظمت اور بزرگی کی قسم کھا کر بتلایا گیا لیکن ہھر بھی منکرین اسکو قبول نہیں کرتے۔
❣اللہ تعالی انسان کی شاہرگ سے بھی زیادہ قریب ہیں۔وہ دلوں کے وسوسوں کو بھی جانتے ہیں۔دو فرشتے ہر شخص کے دائیں بائیں بیٹھے اسکا ہر فعل ریکارڈ کرتے چلے جاتے ہیں۔ادھر ایک لفظ نکلا ادھر لکھ لیا گیا۔۔، جب قافلہ زندگی اختتام کو پہنچتا ہے۔سکرات موت آ دھمکتی ہے۔یہی وہ چیز ہے جس سے انسان بھاگتا ہے۔پھر قیامت کے دن سارے پردے اٹھ جاتے ہیں۔انبیاء کی بتائ ہوئ ساری چیزیں اسے میدان حشر میں صاف دکھائ دیتی ہیں۔ 🤲اللہ تعالی اس دنیا کی زندگی میں قیامت اور آخرت کو ہمہ وقت پیش نظر رکھنے کی توفیق نصیب کریں اور وہاں کے لئیے زخیرہ جمع کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔امین ثم آمین بجاہ نبی الکریم وصل اللہ تعالی علی خیر خلقہ اجمعین💐
Ещё видео!