مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کا چوہدری عبد الحمید کی 10ویں برسی پر لندن سے ویڈیو لنک خطاب
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات اور مہنگائی ناقص پالیسیوں کے باعث ہیں ، نااہل وزیراعظم نے 22 کروڈ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ، ان خیالات کا اظہار میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ نواز کے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم چوہدری عبد الحمید کی10 ویں برسی پر لندن سے ویڈیو لنک کے زریعے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، پارٹی کارکنوں ، ضلعی عہدیداران ، وکلا ، یوسی چیرمین ، * *کنٹونمنٹ بورڈ ممبران اور صحافیوں نے شرکت کی ، میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ عوام مہنگائی کے باعث دو وقت کا چولہے جلانے کے قابل نہیں رہی ، ملک میں مہنگائی عروج پر ہیں ملک میں حکومت نامی کوئی شے نہیں ، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جلد اس حکومت سے عوام کو نجات دلانا ہوگی، ہرشعبہ میں پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں ،انشاء اللہ جلد اس ملک کے حالات بدلنے والے ہیں ،میان نواز شریف نے کہا کہ چوہدری عبدالحمید وفا کا پیکر ، ملنسار ، محبت کا داستان تھے میرا تعلق ان سے 1985 سے بھی پہلے کا ہیں ، ہر مشکل وقت میں چوہدری حامد حمید اور انکے والد نے کندھے سے کندھا ملایا * *چوہدری عبدالحمید مرحوم نے سرگودھا کی بھرپور خدمت کی اور اب اس مشن کو انکے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد سر انجام دے رے ہیں ، میر ا رشتہ اس خاندان سے ذاتی حیثیت کا ہے میں نے کبھی ان سے رشتہ نہیں توڑا، وقت کے ساتھ ساتھ یہ رشتہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے ، اس موقعہ پر طلال چوہدری اور چوہدری حامد حمید نے بھی خطاب کیا،بعدازاں چوہدری عبد الحمید مرحوم کی روح ایصال ثواب کیلئے دعا ء بھی کروائی گئی،
#nationalnews
#pmln
#trending
Ещё видео!