جعفرآباد سے عطا محمد کھوسہ کی رپورٹ
جعفرآباد کے ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یار کے قریب کچی بند کے مقام پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ
دو طرفہ فائرنگ سے ڈاکو جانبحق جبکہ گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار ہزار خان اور سکندر مگسی زخمی ہوگئے
پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی کے مطابق مسلح ڈاکو سکندر مگسی نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس کے پہنچتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کے ہمراہ ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو جانبحق ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار سمیت سکندر مگسی نامی شخص زخمی ہوئے جانبحق ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا
پولیس مقابلے میں جانبحق ڈاکو کی لاش اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور سکندر مگسی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا
Ещё видео!