ناظرین کرام مسجد غمامہ مدینہ منورہ کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک مسجد ہے جسکی بنیاد سب سے پہلے حضرت عمر بن عبدالعزیز نے 86 ہجری میں رکھی اور اسکے بعد 861 ہجری میں ترک عثمانی خلیفہ عبدالمجید الاول نے اسکو ترک فن تعمیر کی طرز پر تعمیر کیا جو کے آج تک ایسے ہی موجود ہے. شاید یہی وجہ ہے کے مسجد غمامہ کی عمارت ترکی میں بنائ جانے والی مسجدوں کے مشابہ ہے.
ناظرین کرام جیسا کے آپ کو بتایا گیا ہے کے ایک مرتبہ سخت دھوپ میں جب مدینہ قحط کی صورت سے دو چار تھا اور انسانوں سمیت جانور اور درخت تک سوکھ گئے تھے ، الله سبحان و تعالی کی بارگاہ میں رسول اللہ نے اسی مقام پر صلات الاستسقا پڑھایی اور بارش کی دعا کی تھی تو دوران دعا بادل کا ایک ٹکڑا رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے سر مبارک پر سایہ فگن ہوگیا تھا اور فوری طور سے مدینہ النبی میں بارش شروع ہوگی اور پورا مدینہ ہرا بھرا ہوگیا -
اس واقعہ اور معجزے کے وقت آپکے نو عمر نواسے سیدنا حسن رضی الله عنہ بھی اسی مقام پر آپ کے ساتھہ موجود تھے -
اس واقعہ کی ہی مناسبت سے اس مقام پر بنائی جانے والی اس مسجد کا نام '' مسجد غمامہ '' رکھا گیا کیوں کہ عربی میں غمامہ ''بادل '' کو کہتے ہیں
اس کے علاوہ اسی مقام پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے عید کی نمازیں بھی پڑھای ہیں اور قربانی کے اونٹ اور بھیڑیں بھی نحر یعنی قربان کی ہیں
ناظرین کرام اس مسجد کی ایک اور بڑی وجہ شہرت یہ ہے کے اس مقام پررسول الله صلی الله علیہ وسلم نے حبشہ کے بادشاہ '' نجاشی'' جن کا اصلی نام "اصحمة بن ابجر" تھا جو رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے انکو دیکھے بغیر ہی بے انتہا بہت محبت کیا کرتے تھے اور دائرۂ اسلام میں داخل ہو چکے تھے ، انکی غائبانہ نماز جنازہ بھی یہیں مسجد غمامہ کے مقام پر پڑھائی تھی.
نجاشی ایک انتہائی رحم دل اور عادل بادشاہ تھے اور نصرانی مذہب سے تعلّق رکھتے تھے اور ساتھ میں انجیل اور توریت اور دیگر آسمانی کتابوں کے عالم بھی تھے، مگر جب رسول الله نے قریش مکّہ کے ظلم و ستم کی وجہ سے مسلمانوں کی ایک جماعت کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کو کہا اور نجاشی کے دربار میں حضرت جعفرتیاربن ابی طالب کی تقریر سنی تو آپ دل سے مسلمان ہوگئے تھے مگر اسکا اعلان نہیں کیا تھا. جب نجاشی کو مسلمانوں کے جنگ بدر میں فتح کی خبر ملی تھی تو روایتوں میں آتا ہے کے آپ خوشی سے اپنے تخت سے اتر کر سجدہ شکر بجا لائے تھے.
#masjidalghamama #masjidalghamamamadina #masjidghamama #masjidalghamamah #masjidalghamamahmadinah
------
⚠️ Disclaimer for Tareekh Aik Haqeeqat:
All The Information Provided on This Channel Are for Educational Purposes Only. This Channel Does Not Promote or Encourage Any illegal .The Channel is No Way Responsible for Any Misuse of the Information.
🚫 Copyright Disclaimer under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for "fair use" for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.
- Thanks for watching -
----
Ещё видео!