190ملین پاﺅنڈ ریفرنس کیس، فیصلہ سنانے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف190 ملین پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ13جنوری کو سنایا جائیگا ،جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ آج نہیں سنایا جائیگا ، عدالتی عملہراولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ ریفرنس کیس کافیصلہ سنانے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی،احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر کر دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا،عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں۔
190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا۔عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔عدالتی عملے نے اس حوالے سے نیب پراسیکیوٹر کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔
#imrankhan
#youtubeshorts
#pakistan #history
Ещё видео!