خبرشامل کرتے محمدمعظم جوئیہ کی رپورٹ کےمطابق دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے حفظ قرآن کا آخری سبق سنایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس احمد سجاد خاں نے طلبہ کو اسناد عطا کیں اور طلبہ کے اساتذہ کرام قاری محمد عمیر اکرم اور قاری سعید اکبر کی کاوشوں کو سراہا۔ دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس میں امسال 5 طلباء و طالبات کے حفظ قرآن مکمل کیا جن میں حافظ عبد الواسع ، حافظ عمار یاسر اور حافظ بلاول فرید شامل ہیں جبکہ طالبات میں حافظہ جزاء سجاد اور حافظہ عائشہ خلیل شامل ہیں۔ ڈائریکٹر دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس احمد سجاد خاں کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک مزید حفاظ میں اضافہ ہو گا جو کہ دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس کے لیے اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس دینی نظام کے منظم تعلیمی بورڈ رابطۃالمدارس الاسلامیہ سے ملحق ہے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مشفقانہ ماحول میں جدید طریقہ تدریس سے دینی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ طلبہ کا تکیمل حفظ قرآن اسی فکر کا تسلسل ہے۔ سعادت کے اس لمحے پر دیپالپور کے مذہبی و سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر دارارقم سکولز دیپالپور کیمپس احمد سجاد خاں، ایڈمنسٹریٹر عمر بن عبدالعزیز، سکول انتظامیہ، طلبہ ،حفاظ کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Ещё видео!