پنڈی بھٹیاں : ملک بھر کی طرح پنڈی بھٹیاں میں بھی عید میلادالنبی کے موقعہ پر بھر پور طریقے سے جلوس نکالا گیا
پنڈی بھٹیاں : ملک بھر کی طرح پنڈی بھٹیاں میں بھی سابق ایم پی اے سید شعیب شاہنواز بخاری کی قیادت میں گول چوک پنڈی بھٹیاں سے شروع ہو کرلاہور روڈ'چوک سراجاں سے گزراتا ہوا جامعہ مسجد غوثیہ پر اختتام پذیر ہوا جس میں شہر بھر کی تنظیموں نے شرکت کی جلوس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود تھی شہر کی فضائیں درود و سلام اور سرکار کی آمد مرحبا سے گونج رہی تھیں۔ راستے میں خانہ کعبہ اور گنبد خضرا کے ماڈل بھی رکھے گئے تھے جلوس کے راستوں پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ جس میں پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ والنٹیرز ، ریسکیو 1122، ٹریفک وارڈن اور پولیس رضا کاران بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ کسی بھی ناگہانی صورت میں نمٹنے کے لئے مسلحہ ویپن واینٹی رائٹس خصوصی و متفرق ریزو ہائے الرٹ موجود رہیں ۔پنڈی بھٹیاں شہر اور جلوس کے راستوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا اس موقع پر سید شعیب شاہنواز بخاری سابق ایم پی اے نے شرکا سے خطاب کرتے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم اور انصاف کی فراہمی کادرس دیتا ہے۔ہمیں محبت'پیار رواداری کو فروغ دیکر انتہا پسندی کے خلاف ملک کا دفاع کرنا ہو گا جلوس میں میلاد کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
Ещё видео!