27 نومبر 2022ء: گلف نیوز کو انٹرویو کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان کی سیاست میں فوج کے کردار کی وضاحت کریں گے؟ حال ہی میں آپ نے فوج کو سیاست کی راہداریوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مختصر اور طویل مدت میں سول ملٹری تعلقات پر کیا اثر ڈالے گا؟ اس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کا ہمیشہ قومی فیصلہ سازی میں اہم کردار رہا ہے، ملکی سیاست میں اپنے تاریخی کردار کی وجہ سے فوج کو عوام اور سیاستدانوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے فوج کے کردار کو غیر سیاسی بنانے کا فیصلہ کرکے صرف اس کے آئینی ذمہ داری تک محدود کر دیا ہے، یہ فیصلہ اگرچہ معاشرے کے ایک طبقے کی طرف سے منفی طور پر دیکھا جا رہا ہے اور ذاتی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ جمہوری اقدار کو دوبارہ زندہ کرنے اور مضبوط کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، ریاستی اداروں کو مؤثر طریقے سے اپنے امور سرانجام دینے میں معاونت فراہم کرے گا، سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ فیصلہ طویل مدت میں فوج کے وقار کو بڑھانے میں مدد دے گا۔
#armychief
#pakarmy
Ещё видео!