جماعت اسلامی ڈڈیال کی جانب سے ڈڈیال میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت راجہ جہانگیر خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شوکت علی کیانی ایڈوکیٹ ،چوہدری اورنگزیب لکھیا ایڈووکیٹ، منیر بزمی ایڈووکیٹ ، راجہ ادریس ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی ڈڈیال کے امیر چوہدری عبد الواحد سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت عوام الناس نے بھی شرکت کی
تقریب کا آغاز قاری شریف اللہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا
تقریب میں جماعت اسلامی ڈڈیال کے امیر چوہدری عبد الواحد نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہوں نے کہا کہ یورپ میں مسئلہ کشمیر کو زندہ کرنے والے تحریک کشمیر اور جماعت اسلامی بھرپور کوشش کررہی ہے تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ ہمارا تعلق اس خطہ سے ہے جنکے آباؤ اجداد نے ہمیشہ اپنے حقوق کی جنگ لڑی ۔ہمارے آباؤ اجداد نے رنجیت سنگھ ،ڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف جنگیں لڑیں۔ہمارے آباؤ اجداد نے نے سوکھی روٹی کھائی لیکن سر تسلیم خم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے تقسیم کشمیر کے فارمولے کو تحریک کشمیر نے سب سے پہلے یورپ میں مسترد کیا۔پاکستاں کے حکمرانوں کو ہم نے مسئلہ کشمیر سے بھاگنے نہیں دینا۔نہ تو اقوام متحدہ نہ ہی امریکہ ہمیں آزادی دلوائے گا ۔
ہمارے لوگوں نے تکمیل پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر میں مدفن ہیں ۔ازاد کشمیر میں اتحاد و اتفاق کو سازش کے ذریعے ختم کیا جارہا ہے۔تمام کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے لیے متحرک ہوں ۔کشمیر کو آزادی کوئی ایک جماعت یا گروہ نہیں دلوا سکتے جب تک سب متحد نہیں ہوتے ۔بھارت زیادہ دیر کشمیر میں نہیں ٹھہر سکتا۔جنوبی ایشا کے امن کا راستہ کشمیر سے ہوکر جاتا ہے۔کشمیر میں امن کا راستہ اسلام آباد سے ہوکر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا زیادہ مضبوط ہوگا اتنی جلد کشمیر بھی آزاد ہوگا ۔صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام نے ستر سالوں میں جو قربانیاں دی وہ تاریخی ہیں ان سے کوئی گلہ نہیں لیکن عرصہ دراز گزر گیا آزاد کشمیر کو حقیقی بیس کیمپ نہ بنایا جاسکا بلکہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ بے حس کیمپ بن چکا ہے
Ещё видео!