#FatimaSAKiKahaniSuno #SYEDFARAZHUSSAINZAIDI #NohaBibiFatima #2024/1446 #ayyamefatimazehra
FATIMA KI KAHANI SUNO | SYED FARAZ HUSSAIN ZAIDI | Noha Bibi Fatima | 2024 /1446
Title: Fatima SA Ki Kahani Suno
Recited by: Syed Faraz Hussain Zaidi
Composition : Syed Faraz Hussain Zaidi , Zeeshan Abidi
Poet: Zeeshan Abidi
Audio & Mixing: 92 Studio (Shabih Raza)
Video: Riz Records (Qamarain Rizvi)
Executive Producer: Waqas Zaidi, Sheeraz Zaidi
Graphics: AR Graphics
Social Media Management: Ashiq Hussain, Ashter Jaffri
Associates: Safdar Ali, Sajjad Mirza, Naveed Abbas, Muhammad Raheel, Faizan Ali, Awais Fazal (Australia)
Special Thanks: Askari Zaidi
کتنا ویران ویران لگتا ھے گھر
ماں چلی جاتی ہے جب کفن اوڑھ کر
قبر سے لوٹ کے پھر وہ آتی نہیں
سخت ہے ماں کے جانے کا صدمہ مگر
درد تھم جائیگا چین مل جائیگا
اپنا غم تمکو ہلکا نظر آئیگا
ایک ماں کی کہانی سنو
فاطمہؑ کی کہانی سنو
چھپ کے بچوں سے روتی تھی جو
چہرا جب چوما تم نے کفن کھول کر
کوئی دیکھا نہیں نیل رخسار پر
سوچو کیا حال ہوتا کبھی سامنے
مارتا کوئی ماں کو طمانچہ اگر
صرف زیرِ کفن تھی حسنؑ کی وہ ماں
تھا طمانچے کا چہرے پہ جسکے نشاں
سامنے جب بھی آتا ھے نورِ نظر
ہاتھ پھیلاتی ہے ماں اُسے دیکھکر
ہاں مگر کتنی مظلوم تھی فاطمہؑ
جب سے اک تازیانہ لگا ہاتھ پر
سامنے جب بھی بچوں کے جاتی تھی وہ
ہاتھ کا زخم سب سے چھپاتی تھی وہ
در گراکر اُسے اتنا مارا گیا
پسلیاں توڑدیں بازو زخمی ہوا
اسطرح میخ پہلو میں پیوست تھی
درد بڑھتا رہا خون بہتا رہا
آئی فضہؑ بچانے تو ماں نے کہا
در اُٹھاؤ نہ مرجائے محسنؑ میرا
میں ہوں بنتِ محمدؐ بتاتی رہی
زخمی حالت میں دربار جاتی رہی
بیٹھ کر سب مسلمان ہنستے رہے
ٹکڑے تحریر کے وہ اُٹھاتی رہی
ایسی حالت تھی اٹھارویں سال میں
خم کمرتھی سفیدی تھی ہر بال میں
مانگتی رہ گئی اسکو حق نا ملا
ورم اتنا تھا کہ پاؤں اُٹھتا نہ تھا
ہائے دربار سے گھر تک آتے ہوئے
اُسکے بچوں نے اُسکو سہارا دیا
اک ضعیفہ کیطرح سے چلتی تھی وہ
اپنے گھر میں بھی گرتی سمبھلتی تھی وہ
فاطمہؑ کی وصیت نبھائی گئی
رات میں اُسکی میت اُٹھائی گئی
دفن کرتے ہیں سبکو لحد میں مگر
قبر میں ہائے وہ ماں چھپائی گئی
جذ علیؑ اب یہ کوئی نہیں جانتا
کونسی قبر میں دفن ہیں فاطمہؑ
اے فراز اور ذیشان ماں کی کمی
زندگی بھر نہیں پوری ہوگی کبھی
فاطمہؑ کی مصیبت پہ روتے رہو
اس سے بہتر سہارا نہیں ھے کوئی
ماں کے جانے کا غم تو بہت ہےمگر
مائیں قربان ہیں فاطمہؑ آپ پر
#noha #bibifatimazahranoha #syedfarazhussainzaidi #noha2024
Ещё видео!