Sukhan Lagan Men - সাঈদ আহমাদের নবী প্রেমের সেরা গজল | Sayed Ahmad Kalarab
Kalam : Sukhan Lagan Men
Singer : Sayed Ahmad
Poet : Zaheer Usmani
Recordist : Abir Hasan
Sound Design : FS Studio
Video : Abdur Rahman Saifi
Management : Murshed Siraji
Online Support : HNS Digital
#SukhanLaganMen
#naat
#sayedahmedkalarab
#naatsharif
سخن لگن میں٬ حسب نسب میں #
کرم نعم میں ہیں سب سے اعلی
حسن دھن میں٬ ادب لقب میں
دھرم بھرم میں ہیں سب سے اعلی
وہی پیمبر بڑے منور #
جو ہیں مطہر سبھی سے برتر
لبوں کازیور حیا کی چادر وفا کے پیکر
وہ مشک و عنبر سے بھی معطر
خدائے اکبر سے تو ہیں اصغر
ہر اک پیمبر سے ہیں بلندتر
عمل کے مصدر حسن میں انور
صفت میں اظہر سبھی کے سرور
سبھی کے دلبر
وہ شاہ ابرار اعلی کردار اعلی معیار کا ہیں شاہ کار
میں انکی گفتار انکی رفتار انکی افکار انکے اقرار #
انکے اطوار انکے اظہار انکے اسرار
انکے رخسار انکے انوار
انکی دیوار انکے بازار انکے گلزار
انکے ہر یار انکی تلوار
انکے دیدار کاہوں بیمار ہوں میں نادار کتنا بے کار
ان کا ہی پیار مجھ کو درکار
حسین رنگت جمیل فطرت
عظیم نسبت قرین قدرت
علو رفعت کمال عظمت نسیم
صحبت محب ملت بدیع سنت
شفیع امت جلیس برکت
خلیق زینت نعیم ثروت
فہیم الفت عطاء قدرت نداء امت
وفائے خلوت وفائے جلوت
سخاء قربت سخاء بعدت
انہی کی محنت کی ہی بدولت
ملی ہے نسبت ملی یہ عظمت
ہر ایک آیت کی ہیں روایت ہر ایک
خفت کی ہیں درایت رفیق جنت
لبوں کی زینت تمہاری مدحت ہے شیریں شربت
تری فقافت تری سماعت
تری قیادت کی کیا عظیمت
تری حقیقت تری عقیدت
تری فضیلت کی ہے ضرورت
تری نفاست تری وجاہت
تری قرابت کی ہو زیارت
تری شفاعت تری اطاعت
تری شباہت کی ہو بشارت
ملے سخاوت تری امامت
تری ریاضت تری بصارت
چھٹے مسافت ملے قرابت
تری اطاعت سدا عنایت
جسد میں سند میں زماں مکاں میں
قدم قدم میں ہیں سب سے اعلی
بلد خرد میں زباں گماں میں
جنم امم میں ہیں سب سے اعلی
چلا جو آدم سے سلسلہ تھا#
تجھی پہ آکر ختم ہوا تھا
تجھے ہر اک وصف مل گیا تھا
تمام نبیوں میں جو رکھا تھا
عرب میں ہادی امام آیا
لیے ہدایت کا جام آیا
چھٹے مصائب سلام آیا
رسل کا وہ اختتام آیا
حسیں جوانی سہانا بچپن
جہان پر رحمتوں کا ساون
نظر کی ٹھنڈک سرور دھرکن
ہے ٹکڑا جنت کا تیرا مسکن
خیال اعلی جمال اعلی
ہے آل اعلی عیال اعلی
مقال چال و خصال اعلی
منال حال و کمال اعلی
وہ عربیوں کا وہ عجمیوں کا
قریشیوں کا وہ مکیوں کا
وہ عرشیوں کا وہ فرشیوں کا
سمندروں کا وہ خشکیوں کا
لقاء محشر سقاء کوثر
وقار ممبر نکھار منظر
نظر میں انور قدر میں برتر
ادب کے محور لقب کے جوہر
چھلکتی چہرے سے مسکراہٹ
مہکتی کلیوں سی سر سراہٹ
چمکتے دانتوں میں ٹمٹماہٹ
ابھر تے قدموں میں دھیمی آہٹ
کسے ملا ہے شباب تیرا
کہی نہ پایا جواب تیرا
عظیم ہے انتخاب تیرا
ہر ایک سو انقلاب تیرا
عطا لقاء میں عرب طرب میں
حرم عجم میں ہے سب سے اعلی
وفا رضا میں تو سب کتب میں
قلم علم میں ہے سب سے اعلی
وطن چمن میں شرف شغف میں
امنگ ترنگ میں ہے سب سے اعلی
بدن عدن میں سلف خلف میں
وہ ڈھنگ میں سنگ میں ہے سب سے اعلی
وطن چمن میں شرف شگف میں
امنگ ترنگ میں ہے سب سے اعلی
بدن عدن میں سلف خلف میں
وہ ڈھنگ میں سنگ میں ہے سب سے اعلی
نرالہ انداز وناز تیرا#
سرور عالم حجاز تیرا
رسل میں ہے امتیاز تیرا
ہے دست رحمت دراز تیرا
قدم قدم تیرا بندگی ہے
حیات طیبہ شگفتگی ہے
تیرا ترنم ہی تشنگی ہے
تو ہی تو منشور زندگی ہے
مھکتی کلیوں سی ہے جوانی
نقوش قرآں کا ہے معانی
کہیں تو فرمان لن ترانی
کوئی ہے مہمان لا مکانی
سکھائی سب کو پار سائی
جہاں میں ہر سو ہے روشنائی
ثنائ تیری سبھی خدائ
جہان والے تری فدائی
ضیاء کرن کی ہے آفتابی
پڑھی جو صورت ہے ماہتابی
تیری مجیئت ہے انقلابی
تیرا تخیل ہے اکتسابی
زباں میں اعلی گماں میں اعلی
بیاں میں اعلی اذاں میں اعلی
مکاں سماں میں زماں میں اعلی
یہاں وہاں ہر جہاں میں اعلی
عطاء سخا اکتفاء میں افضل
ادا وفا اقتدی میں افضل
دوا شفا التجاء میں افضل
حیا ثنا ما سوا میں افضل
نفوس کا آپ تزکیا ہیں
ہدایتوں کا بھی راستہ ہیں
خداؤں بندے میں واسطہ ہیں
تمام خلقت کا آسرا ہیں
چہل پہل میں رواں دواں میں
چہک مہک میں ہے سب سے اعلی
عمل مثل میں عیاں نہاں میں
فلک تکل میں ہے سب سے اعلی
وہی ہیں قرآں وہی ہیں ایماں #
وہ میرا دل جاں ہوجاؤں قرباں
ہر ایک انساں پہ ان کا احساں
سبھی کا ارماں انہی کا داماں
وہ پاسپا ہیں وہ حکمراں ہیں
یہاں وہاں ہیں کہاں کہاں ہیی
وہ سائباں ہیں وہ داستاں ہیں
اماں اذاں ہیں عیاں عیاں ہیں
وہ زندگی ہیں وہ تشنگی ہیں
وہ روشنی ہیں وہ چاشنی ہیں
وہ دل لگی ہیں وہ تازگی ہیں
وہ سرمدی ہیں وہ آخری ہیں
سبھی سے اعلی بلند وبالا
ترا حوالا بڑا نرالا ترا توشالا
جنان والا ترا اجالا ھدی کا آلہ
لقب ہے عاقب کتاب کاتب
ترے مناقب مرے مطالب
تری جوانب کے سب کواکب
تمام صاحب کے کیا مراتب
طبیب امت حبیب امت ادیب امت خطیب امت
قریب امت رقیب امت نصیب امت حسیب امت حیات اعلی ممات اعلی جھات اعلی صفات اعلی صلوۃ اعلی زکوٰۃ اعلی نکات اعلی نجات اعلی
کریم واکرم علیم و اعلم فہیم و افہم عظیم و اعظم
غنیم و اغنم رحیم و ارحم
نعیم و انعم شمیم و اشمم
شہر دہر میں چمک دمک میں
علم فھم میں ہیں سب سے اعلی
نظر قدر میں پلک جھلک میں
وہ ہم میں تم میں ہیں سب سے اعلی
Ещё видео!