پاکستان کا قومی دریا "دریاۓ سندھ" ہے۔۔۔یہ دنیا کا انیسواں بڑا دریا ہے ایشیاء کا آٹھواں بڑا دریا ہے اور جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا دریا ہے۔۔۔دریاۓ نیل اگرچہ دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے لیکن زیادہ پانی دریائے سندھ میں ہے۔۔۔
اس کی لمبائی 3 ہزار 180 کلومیٹر ہے۔۔۔اس کا مکمل رقبہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے اس کا 11 لاکھ 65 ہزار مربع کیلومیٹر ہے۔۔۔یہ دریا اپنے معاون ندی نالوں کے ساتھ چار ممالک میں بہتا ہے اور 300 ملین لوگوں کی مدد کرتا ہے۔۔۔
چینی علاقے تبت میں ہمالیہ کا ایک ذیلی پہاڑی سلسلہ کیلاش ہے۔۔۔کیلاش کے بیچوں بیچ کیلاش نام کا ایک پہاڑ بھی ہے جس کے کنارے پر ایک جھیل ہے جسے مانسرور کہا جاتا ہے اور اسی جھیل سے دریاۓ سندھ نکلتا ہے۔۔۔
پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے وادی نبیرا کے مقام پر دریائے نبیرا اس میں آکر ملتا ہے پھر یہ بلتستان کی طرف سے پاکستان میں داخل ہوجاتا ہے۔۔۔داخل ہوتے ہی سب سے پہلے دریاۓ شیوک اس میں آکر ملتا ہے پھر 30 کلومیٹر بعد سکردو کے قریب دریاۓ شیگر اس میں مل جاتا ہے مزید آگے جاکر کوہ ہندوکش کے پاس دریاۓ گلگت اور پھر نانگا پربت سے آنے والا دریا استور اس میں مل جاتا ہے۔۔۔تربیلا کے مقام پر ایک بہت بڑی دیوار بنا کر اسے تربیلا ڈیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔۔۔اس کے بعد اور بھی مختلف دریا "دریاۓ کابل،،دریاۓ سواں،،دریاۓ کرم،،دریاۓ گومل" بالترتیب اس میں ملتے جاتے ہیں۔۔۔مظفر گڑھ سے تھوڑا آگے جاکر پنجند کا مقام آتا ہے جہاں پنجاب کے پانچوں دریا جہلم،،ستلج،،راوی،،بیاس اور چناب آپس میں مل کر دریاۓ سندھ میں سما جاتے ہیں۔۔۔اس کے بعد یہ سکھر لاڑکانہ حیدرآباد سہون شریف اور ٹھٹھہ کے مقام سے ہوتا ہوا بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے================================
Thanks for watching our videos, Our channel is continuously being updated by informative videos that you don't want to miss. So, why not go ahead and hit the subscribe button.
------------------------------------------------
Attribution
Song: Warrio - Mortals (feat. Laura Brehm) [NCS Release]
Music provided by NoCopyrightSounds.
------------------------------------------------------------------------
Disclaimer-
Some contents are used for educational purpose under fair use. Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for "fair use" for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.
Ещё видео!