پیش کنندہ علی محمد محمدی مدنی عفی اللہ عنہ
لا الہ الا اللہ کی شہادت دینے کا مطلب
سوال(9-9): لا الہ الا اللہ کی شہادت دینے کا کیا مطلب ہے؟
جواب : لا الہ الا اللہ کی شہادت دینےکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، اس میں ایک تو اس بات کا اقرارو یقین اور شہادت ہے کہ اللہ تعالی ہی معبود برحق اورصرف وہی قابل عبادت ہے، دوسرے اس میں اس کی بھی گواہی ہے کہ اس کے سوا کوئی دوسرا معبود برحق نہیں ، اس واسطے جو لوگ اللہ کی عبادت نہیں کرتے ، اس کو اپنا معبود نہیں مانتے ہیں وہ مسلمان نہیں، بلکہ وہ کافر ہیں ، اسی طرح جو لوگ اللہ کو اپنا معبود تو مانتے ہیں مگر اس کے ساتھ دوسروں کی بھی عبادت کرتے ہیں، اور ان کو بھی معبود مانتے ہیں وہ بھی موحد مسلمان نہیں ، بلکہ یہ مشرک ہیں ، کیونکہ انہوں نے الوہیت میں اس کے ساتھ دوسروں کو بھی شریک ٹھہرایا ہے ، اور جو لوگ کسی کی عبادت نہیں کرتے اور کسی کو اپنا معبود نہیں مانتے جیسے زنادقہ اور دہریہ و بے دین لوگ، وہ بھی مسلمان نہیں ہیں ۔
بہر حال اس میں دل و زبان سے اس بات کی شہادت و اقرارداخل ہے کہ صرف اللہ ہی عبادت کے لائق اور معبود برحق ہے،اللہ تعالی کے سوا کوئی بھی مستحق عبادت نہیں، بلکہ سب اس کی مخلوق ہیں اور ان کی عبادت باطل اور موجب ضلالت ہے ، ارشاد باری ہے :
﴿ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ هُوَ الْبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ﴾( )
اس وجہ سے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے بھی لوگ پکارتے ہیں وہ باطل ہیں، اور بیشک اللہ بلند اور کبریائی والا ہے ۔
#کلمۂ_شہادت
#عقائد
#ایمان
#فضل_الرحمن
#علی_محمد
Ещё видео!