قاری سعد اقبال مدنی کاشمار ان چھیاسٹھ پاکستانیوں میں ہے جنہیں امریکہ کی بدنام زمانہ جیل گوانتانامو بے میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد رہائی ملی۔وہ نو جنوری سنہ دو ہزار دو کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ سے گرفتار ہوئے اور سات برس کے بعد انہیں رہائی نصیب ہوئی۔دیگر پیسنٹھ متاثرہ پاکستانیوں کی طرح وہ بھی ان دنوں لاہور میں پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حفاظتی حراست میں زندگی بسر کررہے ہیں لیکن وہ واحد ہیں جو میڈیا سے گفتگو کے لیے کسی نہ کسی طرح موقع حاصل کرہی لیتے ہیں
Ещё видео!