کراچی: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ، چھ بچیاں زخمی
کراچی کے جیکسن تھانے کی حدود میں کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب اشفاق کالونی میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پورے گھر کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے دوران چھ کم عمر بچیاں جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی ہونے والی بچیوں کی شناخت بشرہ بی بی، منال، علیشہ، عشاء، تعبیر اور آئزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیموں اور پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بیٹری کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
Ещё видео!