بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلہ میں آپریشن کی قیادت کررہے میجر بابر خان شہید ہوگئے جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 33 سالہ شہید میجر بابر خان کا تعلق میانوالی سے ہے، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں سراغ لگایا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُر عزم ہیں۔
#UrduNews,#EasyUrdu,#PDMS,#PakData
Ещё видео!