تھانہ ککرالی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی۔
راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 4 رکنی گینگ گرفتار،
40ہزار نقدی، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل 44بور ، پسٹل 30بور برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی محمد اسلم ہنجراہ اور دیگر تجربہ کارپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی ڈکیت گینگ کوخصوصی آپریشن کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔اکرم رشید عرف وکی ولد رشید سکنہ نندووال 2۔محمد نعمان ولد اسلم سکنہ بھنڈگراں 3۔ عاقب ولد امجد ،4۔ بابر ولد عبدالرحمن سکنائے چک سکندر شامل ہیں۔ جن سے دوران انٹیروگیشن 40 ہزار نقدی ، ایک عدد موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والے اسلحہ رائفل44 2 بور اور ایک عدد پسٹل 30بور برآمدہوئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Ещё видео!